اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ف کی جانب سے بلائی گئی جرگہ کانفرنس سے طالبان اپنی دہشت گردی ختم کریں گے اورنہ ہی وہ آئین پاکستان کوتسلیم کریں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل قیام امن کی حامی ہے لیکن ایجنڈا اورطریقہ کارواضح ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھرمیں مزارات پرحملہ کرکے عوام کے جذبات کوبھڑکایا جا رہا ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس آٹھ سال پہلے کیوں نہیں ہوئی۔ ہزاروں جانیں گنوا کرکیوں سمجھ آئی ہے۔
اٹھائیس فروری کوہونے والی جرگہ کانفرنس بے وقت کی راگنی ہے۔ انتخابات میں صرف طالبان سے ووٹ لینے کے لئے کانفرنس کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم
Feb 26, 2013 | 18:12