لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے قتل کے تین مجرموں کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کردیا۔

Feb 26, 2013 | 18:28

سٹی رپورٹر

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے قتل کے تین مجرموں منیراحمد، نذیراحمد اورسیف اللہ کے سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کردیا۔ مجرم منیراحمد اور نذیراحمد کو نارووال کے رہائشی کامران کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال نے دوہزارسات میں سزائے موت اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاءکا حکم سنایا تھا۔ جبکہ مجرم سیف اللہ کو سرگودھا کے رہائشی محمد خان کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا جسے لاہورہائیکورٹ نے اب عمرقید میں تبدیل کردیا ہے۔

مزیدخبریں