گوجرہ+ شاہکوٹ + بچیکی (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کرلی۔ چک 371/ ج ب کے محمد اقبال نے کمرے کی چھت میں لگے گارڈر میں رسہ ڈال کر خودکشی کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی۔ شاہکوٹ کے نواحی گائوں کوٹ نظام دین میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر ایک 23 سالہ نوجوان علی حیدر نے اپنی کنپٹی پر فائر کر کے خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں بچیکی میں معمولی جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نواحی گائوں کوٹ طاہرکے قریب کوٹ قادر بخش میں ساجد علی کا اپنی بیوی (ت) سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر آج اس کی بیوی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
Feb 26, 2014