ملتان (وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال میں زیرعلاج 30 سالہ خاتون فرح ابرار میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے سوائن فلو کی تصدیق کردی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر سعید بھی سوائن فلو کا شکار ہوگیا جبکہ وارڈ میں داخل سمیجہ آباد کی رہائشی 13 سالہ روبینہ میں بھی سوائن فلو کی علامات پائی جاتی ہیں۔ محکمہ صحت نے تونسہ کی رہائشی فرح کے سوائن فلو کے رزلٹ پازیٹو آنے پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ کردیا اور صوبہ بھر کے ایم ایس حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اینٹی وائرس ادویات کا سٹاک تیار رکھیں جس مریض میں سوائن فلو کی علامات سامنے آئیں اس کی فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو رپورٹ کی جائے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ فرح کی حالت تشویشناک ہے۔ مریضہ فرح اور روبینہ کو دیگر مریضوں سے علیحدہ کر کے آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔