یوٹیوب کی بندش‘ ہائیکورٹ نے وزیر مملکت انوشہ رحمن کو طلب کر لیا

Feb 26, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے یو ٹیوب بندش کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے پہلے حکومت کا واضح موقف سننا چاہتی ہے کہ آیا وہ یو ٹیوب کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں اور یہ کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل خاور فاروق نے کہا کہ انہیں اس بارے میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ہیں۔ عدالت نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمٰن کو خود عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں