عمان(این این آئی) اردن میں ایک عورت نے بیک وقت چارمردوں سے شادی رچالی ،معلوم ہونے پر چاروں شوہر عدالت پہنچ گئے اورحاملہ عورت کے بچے کا باپ ہونے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے ڈی این اے کرانے کا حکم دیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عورت نے بیک وقت دو شامی مردوں ،ایک اردنی اور ایک سعودی عرب کے شہری سے شادی کررکھی ہے اور وہ حاملہ ہے جس پر اس کے چاروں خاوند ہونے والے بچے کے باپ ہونے کے دعوے دار ہیں اور وہ اس معاملے کو عدالت میں لے آئے ،عدالت نے اس الجھے ہوئے معاملے کو سلجھانے کیلئے ان پانچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔