پاکستان نے ایرانی محافظوں کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا: ایران کا دعویٰ

Feb 26, 2014

تہران (آن لائن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایرانی سرحدی محافظوں کو یرغمال بنانیوالے دعویدار دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا ہے ۔  ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ سماجی امور کے ادارے کے سربراہ محمد رفیع نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ پاکستانی حکام نے دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانے اور جہاں ایرانی مغویوں کو رکھا گیا ہے، اس ٹھکانے کا سراغ لگا لیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو 6 فروری کو صوبہ سیستان اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ایران نے مختلف مواقع پر اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام سے روابط کئے ہیں۔

مزیدخبریں