سونیا سیٹھی غیرمناسب لباس پہننے پر ڈرامہ ’’اک نواں تماشا‘‘ سے آوٹ

Feb 26, 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سونیا سیٹھی کو غیرمناسب لباس پہننے پر سٹیج ڈرامہ’’اک نواں تماشا‘‘ کی کاسٹ سے الگ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ آرزو اور مایا زیرنمائش ڈرامہ ’’اک نواں تماشا‘‘ چھوڑ کر چلی گئیں جن کی جگہ پر ڈرامہ پروڈیوسر نے فوری طور پر اداکارہ سونیا سیٹھی کو ڈرامے میں کاسٹ کر لیا۔ جب اداکارہ سونیا سیٹھی ڈرامے میں پرفارمنس کے لئے جانے لگیں تو الحمرا ہال نمبر1 کے سٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق نے غیرمناسب لباس کی وجہ سے سونیا سیٹھی کو ڈرامے میں پرفارم کرنے سے روک دیا اور ڈرامے سے الگ کر دیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ الحمرا ایک سرکاری ثقافتی ادارہ ہے لہٰذا اس ادارے میں کسی کو بیہودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہاں پر صرف فیملیوں کے ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں