فرانسیسی سفیر نے مراکش کو فرانس کی بیوی قرار دیدیا، توہین پرمراکش میں غم و غصہ صدر ہولاند کے نمائندے کا دورہ ملتوی

رباط(آن لائن) فرانس اور اس کے ساتھ بہت سارے معاہدے میں بندھے ہوئے اسلامی ملک مراکش کے درمیان سخت ناراضگی کی لہر سامنے آگئی ہے۔ اس ناراضگی کا سبب امریکہ میں فرانس کے سفیر فرانسیس ڈیلتے کا یہ کھلا اظہار بنا ہے کہ ''مراکش فرانس کی ایسی بیوی ہے جس کے ساتھ فرانس بلا ناغہ شب باشی کرتا ہے۔ ''مراکشی حکومت نے اس ''انداز گفتگو'' کو تکلیف دہ اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر فرانسیسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے تحفظ سیارگان کا طے شدہ دورہ مراکش ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن