اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس میں استغاثہ کے دوگواہوں کے بیان قلمبند کرلئے گئے ¾مزید گواہوں کے بیانات کل قلمبند کئے جائیں گے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے انسپکٹرعدنان اورنصیرخان کے بیان قلمبند کئے تاہم مزید گواہوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔
بینظیرقتل کیس:استغاثہ کے 2گواہوں نے بیان قلمبند کرا دئیے
Feb 26, 2015