بلوچستان حکومت نے ایف سی اور ہرنائی کے کوئلہ کان مالکان کے درمیان معاہدہ کو غیرمﺅثر قرار دیدیا

Feb 26, 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے ایف سی اور ہرنائی کے کوئلہ کان مالکان کے درمیان معاہدہ کو غیر مو¿ثر قرار دیدیا۔ محکمہ داخلہ نے ایف سی بلوچستان کو مراسلہ کے ذریعے صوبائی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ علاقے کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر اور حکومت کی مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے ایف سی کوئلہ کان مالکان سے ٹیکس وصولی کیلئے قائم چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ہٹا دے۔

مزیدخبریں