”سوائن فلو“ پاکستان میں بھی پھیلنے کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ نظرانداز

Feb 26, 2015

کراچی (این این آئی) بھارت میں گذشتہ ڈھائی ماہ کے دوران سوائن فلو سے 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھی گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر وزارت صحت کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں سوائن فلو کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور انفلوینزا لیب تاحال قائم نہیں کی گئیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ائر پورٹس پر تھرمل سکینرز اور ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے قیام اور عوام کی معلومات کے لئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تھی مگر زمینی حقائق بتا رہے ہیں اسے یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس بآسانی ایک فرد سے دوسرے فرد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں