کوئٹہ: ٹریفک حادثہ میں اسسٹنٹ کمشنر پشین بچوں سمیت زخمی، والدہ جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر پشین کی گاڑی کو خضدار کے قریب حادثہ، ماں جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے بچوں سمیت زخمی ہوگئے۔ بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پشین ارباب عنایت اللہ اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھی خضدار سے چند کلو میٹر فاصلے پر پیرو عمر کے خطرناک موڑ پر ان کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی  جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر پشین ارباب عنایت اللہ کی والدہ مسماۃ (ص) موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اے سی پشین عنایت اللہ اور ان کے بچے بی بی احشام اور بی بی محبت زخمی ہوگئے  جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی کے رضا کاروں نے ہیڈ کوار ٹر ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر اسسٹنٹ کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم ہسپتال پہنچ گیا  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے گھر منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش اور زخمی افراد کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...