جدہ کانفرنس: مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعلیمی اصلاحات لانے کا مطالبہ

اسلام آباد+جدہ  (وقائع نگار خصوصی+ اے ایف پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اس سلسلے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکی حکومت کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ مسلمان حکمرانوں علماء اور اہل فکر و دانش کو ملکر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلام کے زیراہتمام مکہ مکرمہ میں چار روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ 300 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔ امیر سراج الحق، علامہ محمد ابو تراب آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر احمد یوسف سمیت دیگر شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے شاہ سلمان   شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد شہزادہ احمد بن نائف کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہا اور کہا  پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ چیلنج کا شکار پاکستان عوام 50ہزار سے زائد جانون کی قربانی دے چکے ہیں حال ہی میں پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو ناقابل بیاں دکھ اور کرب سے دوچار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں سردار محمد یوسف نے اس موقع ہر چھ تجاویز بھی پیش کیں۔ مسلم ممالک کشمیر امر فلسطین کا مسئلہ حل کرانے میں اپناکردار ادا کریں اور عالمی فورسز کو بار بار اس جانب متوجہ کیا جائے۔ مکتلف مسلم ریاستوں کے درمیاں اختلافات کم کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ کوئی اسلامی ملک دہشت گردی کی حمایت نہ کرے۔ مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف ہونے والے واقعات کے تدارک کے لیے کوشش تیز کی جائیں اور نفرت انگیز لٹریچر اور نفاز پر توجہ سر قرار دینے کیلئے کوشش کی جائیں۔اسلامی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے جہاد اور برداشت کے بارے میں حقیقی اسلامی تعلیمات کو اُجاگر کیا جائے۔مسلم سکالرزنے مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعلیمی اصلاحات لانے کا مطالبہ کیا، بیان میں کہا گیا دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ اسلام کیخلاف نہیں۔ دہشت گردی کاکوئی مذہب اور وطن نہیں اور اس کا الزام اسلام پر عائد کرنا غیر منصفانہ اور جھوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...