کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) طلال اکبر بگٹی نے گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ غیرجمہوری عناصر کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی لوگوں میں ملاقاتیں ہوتی رہنی چاہئیں۔ ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میںسینٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔