لندن(بی بی سی ) آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز رومن پولانسکی ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں اپنی امریکہ حوالگی کے سلسلے میں پولینڈ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔ پولانسکی 36 سالہ پرانے جنسی زیادتی کے اس مقدمے میں امریکہ کو مطلوب ہیں۔ پولانسکی 1978 میں اس مقدمے میں سزا سنائے جانے سے پہلے امریکہ سے فرار ہو گئے تھے اور اب وہ فرانس میں رہتے ہیں۔
بچی سے زیادتی‘پولینڈ میں آسکرایوارڈ یافتہ فلمساز پولانسکی کے مقدمے کی سماعت
Feb 26, 2015