لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ایف سی کالج لاہور کی 128ویں سا لا نہ ا تھلیٹکس چیمپئن شپ تکمیل کو پہنچ گئی۔ مجموعی نتائج کے مطابق ظفر اللہ بہترین اتھلیٹ قرار پائے ،طالبات میں سے انیلہ سحربہترین اتھلیٹ قرار پائی جبکہ اورنگزیب ہائوس نے چیمپئن شپ ٹرافی جیتی۔ اختتامی تقریب میںڈائریکٹر سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ حسن جاوید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فاتح کھلاڑیوںمیں اسناداور انعامات تقسیم کئے ۔