لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد دن رات مختلف امراض کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہتے ہیں اس لیے ان کا خود صحت مند رہنا بہت ضروری ہے جس کے لیے ڈاکٹروں، میڈیکل سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میںبھرپور حصہ لیناچاہیے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں امیرالدین میڈیکل کالج کی سالانہ کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔