لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر بعض سرکاری اور نجی سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے فیس میںکیا جانے والا اضافہ روکنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ’’ذمہ دار شہری‘‘ کے نام سے ٹال فری ہیلپ لائن 0800-02345قائم کر دی ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سکول سکیورٹی کے نام پر زائد فیس وصول کرے تو ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔