چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضاخان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نےفاٹا کےاٹھارہ اور پنجاب سےتعلق رکھنےوالے ایک امیدوار کی اپیلوں کی سماعت کی ممبرالیکشن کمیشن سندھ بینچ میں شامل نہیں ہے،بینچ نے سماعت کے بعد سات امیدواروں عبدالمالک قادری،عبدالمالک وزیر،پیروکیل شاہ،ملک اسلم خان،چوہدری سعود مجید،سید فضل عباس اور انجینئرراشد کےکاغذات منظور کرلیے،اپیلوں کی سماعت کاعمل کل بھی جاری رہےگا،کاغذات نامزدگی اٹھائیس فروری تک واپس لیے جاسکیں گے،جب کہ حتمی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائےگی