لاہورہائی کورٹ کےجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےانٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بیٹی مریم نوازکومیرٹ کےخلاف یوتھ لون سکیم کی چئیرپرسن تعینات کیاتھا جن کوعدالتی حکم پرعہدہ چھوڑنا پڑاانہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نوازکا شناختی کارڈ پرنام مریم صفدر ہے،جب کہ یوتھ لون سکیم کی چئیر پرسن کے عہدے کے لیےمریم نوازکا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا،وزیر اعظم نےعہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے حلف کی پاسداری نہیں کی،لہذا ان کےخلاف آرٹیکل چھ کےتحت کارروائی کی جائے،عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لی،