کسینو یاترا کے بعد معین خان کی وطن واپسی

Feb 26, 2015 | 19:20

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔۔ کبھی ہیرو تو کبھی زیرو۔۔۔۔ پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جتنی پذیرائی ملی، برا وقت آیا تو بدنامی بھی گھر کی باندی بن کر رہ گئی۔۔۔ چیف سلیکٹر معین خان آج کل کچھ ایسے ہی حالات سے گزر رہے ہیں۔ کسینو جانے کا معاملہ ایسے گلے پڑا ۔۔۔ جس کا کوئی حل سجھائی نہیں دے رہا۔ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔۔۔ اور شائقین کا غصہ ہے کہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا۔۔۔
کرکٹ بورڈ کے احکامات پر معین خان آج وطن واپس پہنچے، اور کراچی ائیرپورٹ سے چپکے سے نکل گئے،معین خان کی یہ حرکت ان نوجوانوں کو ناگوار گزری جو انڈے لے کر ان کے استقبال کیلئے کھڑے تھے، معین خان کے جانے کی خبر پر انہوں نے احتجاجاً انڈے اپنے سر پر توڑ کر دل کی بھڑاس نکالی اور نعرے بازی کی-
معین خان چیئرمین پی سی بی سے ملکر اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے،، ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ حکام ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ معین کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
 

مزیدخبریں