وزیر اعلیٰ محکمہ صحت کی کالی بھیڑوں اور مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پرانہوں نے عزم ظاہر کیاکہ ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری خراب رکھنے میں ملوث مافیا کا گٹھ جوڑ ہر صورت توڑیں گے۔
پورے ملک میں صحت کے حوالے سے سرکاری اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں۔ ایک جمہوری ریاست میں تعلیم اور صحت کی ہر فرد کو فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تو اسلامی جمہوریہ ہے یوں ریاست کی حکومت کے ذریعے ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ قومی اور صوبائی سطح پر صحت کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا عموماً کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ بیڈز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو بہت کم سہولتیں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر میڈیسن تجویز کرتا ہے خریدنی خود مریض کو پڑتی ہے۔ محکمہ صحت کا یہ حال ہے کہ جعلی ادویات سے کئی اموات ہو چکی ہیں مگر جعلی ادویات کا سد باب نہیں ہو سکا اور اس شعبے میں مافیاز اپنی مرضی سے جب چاہتے ہیں ادویات کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے نعرے اور دعوے بڑے سہانے ہوتے ہیں۔ وہ عمل بھی کر کے دکھائیں۔ محکمے کی کالی بھیڑوں اور مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنے کی فی الواقع ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...