فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز سکول میں دوران اسمبلی پٹاخہ پھوڑ کر خوف و ہراس پھیلانے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈجکوٹ میں جمعرات کی صبح اسمبلی کے دوران گیارہویں جماعت کے طالب علم عظیم نے شرارت کرتے ہوئے ماچس پٹاخہ چلا کر چھوڑ دیا۔ پٹاخہ چلنے سے زوردار دھماکہ کی آواز آئی جسے سن کر اسمبلی میں کھڑے سینکڑوں طالب علم ڈر کر بھاگ گئے اور سکول میں بھگدڑ مچ گئی۔ سکول پرنسپل نے شرارت کرنے والے طالب علم عظیم کو موقع پر ہی پکڑ کر ڈجکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم طالب علم کو حوالات میں بند کر کے سکول پرنسپل کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔