کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے مزید 18 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شوکاز فلائٹ سٹیورڈ، ائر ہوسٹسز اور پیپلز یونٹی فلائٹ سروسز کے نائب صدر اعجاز علی شاہ کو جاری کئے گئے۔ شوکاز میں ملازمین کو 72 گھنٹوں میں جواب دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔