کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں قانون کے رکھوالوں کے رکھوالے بھی لٹنے لگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آئی جی کا محافظ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کا ڈرائیور لٹ گئے، لٹیرے رقم کے ساتھ اسلحہ بھی لے گئے۔ وارداتیوں نے پولیس گارڈ کو بھی لوٹنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائم کرنے والوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔
کراچی: سابق آئی جی کے محافظ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ڈرائیور کو اسلحہ سمیت لوٹ لیا گیا
Feb 26, 2016