کراچی کی جیلوں پردہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ، سخت سکیورٹی کی ہدایت

Feb 26, 2016

کراچی(صباح نیوز)آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے شہرقائد کی دونوں جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے ۔آئی جی سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے کراچی کی سینٹرل اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شاکر شاہ اور مرید عباس شیخ کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا ہے کہ القاعدہ کی برصغیر شاخ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی دونوں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ واضح رہے 2014 میں بھی دہشت گردوں نے کراچی سنٹرل جیل پر حملے اور سرنگ کھود کر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی سازش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں