اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نیا روپ اختیار کرلیا۔ پی پی کی قیادت تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آصف زرداری اینٹ سے اینٹ بجارہے تھے انکا اشارہ کس طرف تھا، اندازہ لگایا جاسکتا ہے پی پی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ کسانوں نے کہا کہ میٹرو کیلئے پیسہ ہے مگر ہمارے لئے نہیں، وزرا نے کہا ہمارے وسائل محدود ہیں، پی آئی اے قومی اثاثہ ہے مگر اس میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ این اے 153 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ این اے 153 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں نے فیصلے کرلئے ہیں، تحریک انصاف الیکشن میں ضرور حصہ لے گی۔