لاہور(این این آئی) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے خواتین کو تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے بل 2015ءکی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کے مو¿ثر نفاذ سے خواتین کو تشدد سے تحفظ فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مجرم انصاف کے کٹہرے سے نہ بچ سکیں۔ ایک بیان میں کمشن نے کہا بظاہر یہ بل خواتین پر تشدد کو روکنے اور متاثرہ خواتین کے تحفظ اور بحالی کا ایک نظام تشکیل دینے کی کسی حد تک ایک جامع کوشش ہے۔ یہ تمام ضروری اقدامات تعریف کے مستحق ہیں‘ لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ماضی میں محض ظاہری اور قواعدوضوابط سے متعلق تبدیلیاں مو¿ثر ثابت نہیں ہو سکیں۔ قانون میں تبدیلی اس وقت کارگر ثابت ہو سکتی ہے جب اس کا مو¿ثر نفاذ کیا جائے۔ مجلس قانون ساز اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہے اور نگرانی بھی یقینی بنائے۔
انسانی حقوق کمشن
گھریلو تشدد سے متعلق قانون کا مو¿ثر نفاذ یقینی بنانا ہوگا: انسانی حقوق کمشن
Feb 26, 2016