داعش یورپ اور امریکہ میں ڈرون حملے کرسکتی ہے برطانوی انٹیلی جنس کا انتباہ

لندن (آئی این پی) برطانوی انٹیلی جنس کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ داعش یورپ اور امریکہ میں سپر باؤل یا دیگر کھیل کے مقابلوں میں ڈرون حملہ کرکے ہزاروں افراد کو ہلاک کرسکتی ہے، جبکہ کسی بھی طریقے سے ڈرون حملے کو روکا نہیں جا سکتا۔برطانوی اخبار کے مطابق انٹیلی جنس ماہرین کا لندن میں ایک بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ڈرون سستے اور دنیا بھر میں موجود ہیں۔ داعش یا القاعدہ سے وابستہ کوئی ایک شخص یا سلیپر سیل ڈرون خرید کر اس میں دھماکہ خیز مواد ڈال کر کسی بڑے سیاستدان، ملک کی حساس تنصیب، سپر باؤل یا کسی اور کھیل کے مقابلے کے دوران حملہ کرسکتاہے، جبکہ حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے سٹیڈیم کے اوپر ڈرون کو تباہ کیا تو مزید نقصان ہوگا۔ انٹیلی جنس ماہر ایبٹ کے مطابق اگر ڈرون میں تابکار مادہ بھرا ہوا ہو اور اسے سٹیڈیم کے اوپر سکیورٹی یا خود دہشتگرد تباہ کردیں تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...