اسلام آباد+ پشاور+ کوئٹہ (ایجنسیاں+ بیورورپورٹ) اسلا م آباد سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد، 2 سہولت کاروں سمیت125 مشکوک افراد گرفتار جبکہ ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ تبادلے میں کالعدم تنظیم کا شدت پسند ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سنگسیلہ میں فرنٹیئرکور بلوچستان کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کا ایک شدت پسند ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالے شدت پسند سیکورٹی فورسز پر حملوں ، گیس پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑانے میں ملوث تھے۔کچلاک مےں اےف سی اور پولےس کا سرچ آپرےشن 29 افغان باشندے اور مشتبہ شخص گرفتار اسلحہ برآمد کرلےا اور انکے قبضے سے 2 اےس اےم جی، 8 پسٹل، افغانی سمےں، دوربےن اور سےنکڑوں راﺅنڈ برآمد کرلئے، گرفتار افراد سے تحقےقات جاری ہےں۔ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے بری امام اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، 3 افغانیوں سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، ملزموں سے اسلحہ و ایمونیشن 4، پسٹلز بور، ایک گن معہ ایمونیشن 3 بوتلیں شراب، ایک افغانی سم کارڈ برآمد کرلئے۔ پشاورپولیس نے حیات آباد اور ناصر باغ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندوں سمیت 40 افراد گرفتار کرکے 2 پستول، منشیات اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق 2 افراد کو سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلئے۔ جن کی شناخت نجیب الرحمن اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ۔مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق میانوالی کی چیک پوسٹ قدرت آباد پر حملہ میں مطلوب ماسٹر مائنڈ آصف کو گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ میں 8پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دریں اثناءکوہاٹ سے نامہ نگار کے مطابق گڑھی رﺅف خان اور افغان مہاجرین کی کچی آبادی میں کارروائی کے دوران تین افغان باشندوں سمیت 44افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سرچ آپریشن
ڈیرہ بگٹی: سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلہ ، شدت پسند ہلاک، 2 زخمی
Feb 26, 2016