کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک نے بنکوں پر سے ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی ہے۔ سینئر بنکرزکا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی طرف سے پابندی اٹھنے کی اطلاع مل گئی ہے، بنک ایران تجارت کے لئے ایل سی کھول سکیں گے۔کراچی چیمبر کے سرپرست سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران تجارت میں اہم رکاوٹ دور ہو گئی، ایران سے تجارتی حجم چند سال میں کئی ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ایران سے تجارت ہو سکتی ہے۔ پاکستان ایران بنکاری روابط سے کاروباری سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔
ایران/تجارت/اجازت
سٹیٹ بنک نے بنکوں پر ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی
Feb 26, 2016