گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سول لائن پولےس نے وکےل کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگےن نتائج کی دھمکےاں دےنے کے الزام مےں مسلم لےگی سابق اےم اےن اے جسٹس (ر) افتخار احمد چےمہ انکے بھائی ڈاکٹر نثار احمد چےمہ سمےت پانچ نامزد اور دس نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لےا جبکہ تا حال کوئی گرفتاری عمل مےں نہےں لائی جا سکی ، دو روز قبل ضمنی انتخاب قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 101 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جسٹس (ر) افتخار چیمہ کا غذات کی سکروٹنی کیلئے الیکشن کمیشن آفس آئے ہوئے تھے جہاں پر آزاد امیدوار ریاض کی جانب سے وکےل مغیرہ ہاشمی نے امیدوار جسٹس (ر) افتخا ر چیمہ کیخلا ف اعتراض اٹھا یا تو اس دوران وکےل کو مبےنہ تشدد کا نشانہ بناےا گےا تھا جبکہ اےف آئی آر مےں کہےں پر بھی سابق اےم اےن اے ےا جسٹس (ر) نہےں لکھا گےا اور نہ ہی انکے بھائی کے نام کے ساتھ ڈاکٹر تحرےر ہوا ہے ، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لےس کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل مےں نہےں لائی گئی ۔
مقدمہ
گوجرانوالہ: وکیل پر تشدد، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جسٹس (ر) افتخار چیمہ سمیت 15 افراد پر مقدمہ
Feb 26, 2016