سبزی منڈی میں بھارت سے سمگل شدہ لہسن کی خریدوفروخت پر پابندی

Feb 26, 2016

لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہور نے لاہور کی سبزی منڈی میں بھارت سے سمگل ہو کر آنے والے لہسن کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی، سبزی منڈیوں میں صرف واہگہ بارڈر کے راستے باقاعدہ کسٹم کلیئرنس کے بعد آنے والا لہسن ہی فروخت کیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت سے آزاد کشمیر میں استعمال کے نام پر لہسن سمیت کئی سبزیاں ، پھل دیگر سامان ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر لایا جاتا ہے اور وہاں کے تاجر یہ سب سامان پاکستان منتقل کر دیتے ہیں ڈی سی او لاہور نے آزاد کشمیر سے آنے والے بھارتی لہسن کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس بارے نوٹس بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناءسمگل شدہ بھارتی لہسن فروخت کرنے والے ایک آڑھتی کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھارتی لہسن/ پابندی

مزیدخبریں