عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 32.06 ڈالرفی بیرل ہو گئی

Feb 26, 2016

لندن (اے ایف پی) عالمی مارکیٹ میں طلب کی کمی اور رسد میں اضافے سے متعلق تحفظات کی بنا پر تیل کی قیمتیں پھر کم ہونا شروع ہو گئیں۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اپریل کیلئے ڈلیوری کی قیمت 9 سینٹ کم ہوکر 32.06 ڈالر بیرل تک پہنچ گئی۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 18 سینٹ کمی ہوئی اور قیمت 34.73 ڈالر بیرل تک پہنچ گئی۔ 2014ءکے وسط سے اب تک تیل کی قیمتیں تقریباً 70 فیصد کم ہو چکی ہیں۔
تیل /قیمت

مزیدخبریں