فیکٹری ایریا : کرنٹ لگنے سے دو مزدور بھائی جاں بحق‘ تین افراد زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بورڈ پر رنگ کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی جاںبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی۔ نعشیں گھر میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیزواقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ معلوم ہوا ہے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں قینچی کے قریب مزدور سڑک کنارے لگے بورڈز پر رنگ کر رہے تھے سیڑھی کھینچنے کے دوران سیڑھی ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گئی اور کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی وحید برکت ، سلیم سمیت ارشد، ذوالفقار اور شریف شدید زخمی ہو گئے جہاں دونوں بھائی وحید اور سلیم دم توڑ گئے جاںبحق ہونے والے خواجہ بہاری شاہ دربار پنڈ میاںمیر کے رہائشی تھے۔
2 مزدور/جاںبحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...