لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی بدھ کو میں خواتین پر تشدد سے متعلق بل کی منظوری کے دوران پونے دو سو کے قریب مرد ارکان موجود ہی نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی بیوروکریسی کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کئی حکومتی ارکان ایوان نہ پہنچے، بل پر بعض صوبائی وزراءکے بیان بھی دلچسپ مگر فکر انگیز رہے۔ ایوان میں خواتین ارکان تو کیل کانٹے سے لیس‘ پوری تیاری اور اعتماد کے ساتھ موجود ہیں مگر ارکان کی اکثریت غائب تھی۔ حکومت بنچوں پر بھی نصف سے بھی زائد مرد ارکان غائب تھے۔ طاقتور وزیر نے اپنے خوشگوار گھریلو تعلقات کی مثال بھی پیش کی۔
ارکان غیر حاضر