نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات 15 مارچ کو کھٹمنڈو میں ہو سکتی ہے جبکہ سارک کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان بھی ملاقات کا امکان ہے۔بھارتی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا سارک کانفرنس پندرہ مارچ کو نیپال کے دارالحکومت مےں ہو گی۔ جس میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات کا مکان ہے۔ پٹھانکوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سارک وزرا کونسل کا اجلاس 17مارچ کو ہو گا۔ اور اس موقع پر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ ملاقات طے نہیں ہے۔
بھارتی چڑیا
15 مارچ کو پاکستان بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا امکان ہے: بھارتی میڈیا
Feb 26, 2016