ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن مقدمہ میں فردِجرم کیخلاف درخواست مسترد کردی

Feb 26, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے میں عائد فردِجرم کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کارکنوں کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فردجرم عائد کردی ہے۔ ملزموں کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی جو فردِجرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنے قانونی طور پر لازمی ہے۔ قانون کے تحت ایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا ہے لہٰذا درخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست مسترد

مزیدخبریں