لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ زرداری کا بےان اگر ان کا ہے تو وہ اسے درست مانتے ہےں، سابق صدر کو اےسا بےان ہی دےنا چاہئے، پیپلزپارٹی کی آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کی قرارداد ایوان میں آئی تو ترمیم کرکے ضرب عضب کو سراہنے کے الفاظ شامل کئے جائیں گے، فوج کی بطور ادارہ عزت کرنی چاہئے، فوج نظرےاتی اور جغرافےائی سرحدوں کی محافظ ہے اورضرب عضب مےں قربانےوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مےڈےا سے گفتگو میں کیا ۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ چےف آف آرمی سٹاف نے اےک سچے اور کھرے کمانڈر کا کردار ادا کےا۔ ان کی مدت ملازمت مےں توسےع اےک ادارے کی عزت اور آئےن کا مسئلہ ہے جس پر ہر کسی کو اپنی اپنی رائے دےنے کا اختےار نہےں ہے اور نہ ہی اس بات کو ٹاک شو اور پرےس کانفرنسز مےں ڈسکس کرنا چاہئے۔ زرداری کا اےنٹ سے اےنٹ بجانے والا بےان ٹھےک نہےں تھا۔ ہمےں پچھلے 67سالوں سے اےنٹ بجانے کی کوشش مےں کچھ حاصل نہےں ہوا۔ اس کا نتےجہ ےہ نکلا ہے کہ پاکستان کی اےنٹ سے اےنٹ بج رہی ہے۔ خواتےن کے بل پر سوال کا جواب دےتے ہوئے صوبائی وزےر نے کہا کہ اس سے گھرکا ادارہ مزےد مضبوط ہوگا اورجو لوگ گھرےلو تشددکے عادی ہےں ان کے دن گنے جا چکے ہےں۔
رانا ثنائ
زرداری کا بیان انکا ہے تو درست سابق صدر کو ایسا ہی کہنا چاہیے: رانا ثناء
Feb 26, 2016