اسلام آباد : غیر قانونی سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ دو ہزار کلو مردہ گوشت برآمد دس ملزم گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب غیر قانونی سلاٹر ہاو¿س پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام گوشت برآمد کر کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حسن وقار چیمہ نے اسلام آباد میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب واقع غیر قانونی سلاٹر پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاو¿س سے 10 افراد کو حراست میں لے کر مذبحہ خانے کو سیل کر دیا۔ سلاٹر ہاو¿س سے گرفتار ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں سے مردہ جانوروں کا گوشت لا کر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

مردہ گوشت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...