لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی کے کلچرل ونگ کی لاہور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں تنظیمیں مکمل کر لی ہیں جبکہ جلد کلچرل ونگ کا دائرہ صوبے بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صوبائی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی قوت بنانے کیلئے سرگرداں ہے۔