آپریشن ردالفساد وقت کی ضرورت اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں: انیس بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین اینٹی کرپشن واینٹی نارکوٹکس کمیشن انیس الرحمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا۔ آپریشن ردالفساد وقت کی ضرورت اور اس کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں ، پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک رول ماڈل جنگ لڑی ہے۔ افسران اور جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات بزدل دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے منشیات کا پیسہ ہے۔ منشیات کی روک تھام کو قومی ایکشن پلان میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سمگلرز کو موت کی سزائیں ملنی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...