وزراءاپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے نوازشریف کی وکالت کررہے ہیں: نوید اختر خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف یونائیڈ و پروفیشنل فورم ضلعی رہنماءخان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حرکت میں ہیں جبکہ حکمران پاناما سکینڈل سے بچنے کے لئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ وزراءاور مشیر اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کی وکالت کرتے پھر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کوئی مربوط پالیسی نظر نہیں آ رہی۔ جس کی وجہ سے فسادیوں نے 20 کروڑ عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن