قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وزیراعظم کیساتھ کھڑی ہے: میاں عبدالرﺅف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وحلقہ پی پی 165میا ں عبدالرﺅف آف فیض پور نے کہا ہے کہ دہشت گرد صرف چند گروہوں پر ہی مشتمل نہیں بلکہ پورے خطے میں اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو ہمارے ملک کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتیں اور پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری اور بہتری انہیں برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔ وطن عزیز سے بہت جلد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا،انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہو گی۔ حکومت اور پاک فوج ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن