بھوئے آصل (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بھانجے کی مدد سے بیٹی کو قتل کر دیا۔ نواحی گائوں دینہ ناتھ کے رہائشی محمد کاشف نے شوکت کی 22 سالہ بیٹی صبا سے پسند کی شادی کرلی تھی جس کا کچھ عرصہ بعد گھر والوں کو علم ہوگیا جنہوں نے صبا کو مجبور کیا کہ وہ کاشف سے طلاق لے ورنہ اُسے قتل کردیں گے اور زبردستی اُس کا بیان دلوانے کیلئے کوٹ رادھاکشن کچہری لائے جہاں کاشف بھی آگیا تو ملزم صبا کو ساتھ لے گئے اور بعد میں کیتھن پولیاں کے قریب لے جا کر شوکت نے اپنے بھانجے ظفر کی مدد سے بی آر بی نہر کے کنارے صبا کو چھری کے وار سے قتل کردیا اور نعش نہر میں پھینک دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
بھوئے آصل: پسند کی شادی پر بھانجے سے ملکر بیٹی کو قتل کردیا
Feb 26, 2017