مٹاپوہلز (نیوز ڈیسک) زمبابوے کے آمر صدر رابرٹ موگابے نے ہفتے کے روز اپنی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی۔ اس حوالے سے مٹاپو ہلز میں خصوصی پُرتعیش تقریب ہوئی جس میں موگابے نے اپنی بیوی اور حکام کے ہمراہ شرکت کی۔ ملک بھر میں موگابے کی سالگرہ پر ایسی تقاریب دیکھنے میں آئیں۔ سرکاری ملازمین کو موگابے کی تصویر اپنی شرٹس پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ملک میں خشک سالی سے تباہی‘ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپوزیشن کو کچلنے کے حوالے سے رابرٹ موگابے کو کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے مگر انہوں نے پروا نہیں کی اور کہا ہے کہ وہ اگلے برس کا الیکشن بھی لڑیں گے۔
موگابے