لاکھوں کی ڈکیتیاں، مانانوالہ میں مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک‘ 5 فرار

لاہور/شیخوپورہ / مانانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا معلوم ہو اہے کہ ڈاکوﺅں نے تھانہ ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں یوسف سے 48ہزار موبائل، تھانہ لوئر مال کے علاقہ کچا رشید روڈ پرعامرکے گھر گھس کر2لاکھ 28ہزار و زیورات، تھانہ شادباغ کے علاقہ شاہین پارک میں راشد کے گھر سے1 لاکھ 75ہزار و زیورات ، تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میں سجاد کی دکان سے 2لاکھ 46ہزار موبائل ، تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میںامجد کے دفتر سے1 لاکھ 28ہزار موبائل ، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں شاہد سے 46ہزار موبائل ،تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں سہیل سے 55ہزار موبائل، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں پرویز سے 23ہزار مالیت کی نقدی موبائل لوٹ لیا ساندہ میں قیوم کی گاڑی داتا دربار میں اکرام،اسلام پو رہ میں حارث،شاہدرہ میں عدنان،ٹاﺅن شپ میں غفور،ہیئر میں امین اور نواب ٹاﺅن میں محمد علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی سے فیصل آباد روڈ تھانہ مانانوالہ کی حدود میں پر لاگر چوک کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں کا گروہ وہاں ناکہ لگا کر کھڑا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہا تھا ڈاکوﺅں نے محنت کش عبدالرزاق سے 55 سے روپے نقدی اور موبائل فون چھینا جس نے اسکی اطلاع پولیس کو کر د ی جس جس پر پولیس پارٹی وہاں پہنچی تو پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا پولیس حکام کا کہنا ہے ہے کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی نعش کو مانانوالہ کے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا ہے۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن