اسلام آباد (خبرنگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے مختلف گریڈز کے487 افسروں کی ترقی کی منظوری دیدی ۔ نواز شریف نے 141 افسروں کی گریڈ 21 اور 346 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دیدی ہے ۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے 53 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے ۔پولیس سروس کے 14 افسروں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی جن میں اعجاز حسین شاہ، شعیب دستگیر، ڈاکٹر کلیم امام ، ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان ، محمود عالم محسود، کیپٹن (ر)عباس حسین ملک، معظم جاہ انصاری ، طارق مسعود یاسین ، اظہر حمید کھوکھر ، محسن حسن بٹ ، محمد اشرف ، صلاح الدین خان ، ڈاکٹر ولی اللہ اور ڈاکٹرسردار علی خان شامل ہیں ۔ پولیس سروس کے 27 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی جس میں محمد ریاض ، نذیر گارا ، کاشف عالم ، عاصم گلزار، مرزا فاران بیگ ، امام ارشاد ، قاضی امام الرحمان، محمد کامران خان، حسین حبیب امتیاز، محمد طارق چوہان ، شہزادہ سلطان ، وقار احمد چوہان ، عبداللہ شیخ ، آزاد خان ، ذوالفقار لیرک، شکیل احمد درانی ، آوال خان، اقبال درا دایو، محمد طاہر، عباس احسن ، مظہر نواز شیخ، معین مسعود، سید خرم علی ، ہمایوں بشیر تارڈ ،محمد جعفر ، کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا ، عامر فاروقی ، محمد عالم شامل ہیں ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 6 افسروں کو گریڈ 19 سے 20 میں قائم مقام کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے جن میں لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی ، محمد علی خان ، ڈار علی خان خٹک ، افضل محمود بٹ ، اشفاق احمد اور احمد ارسلان ملک شامل ہیں ۔ فارن سروس کے 6 افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ۔ جن میں قاسم رضا متقی ، ایاز محمد خان ، معظم احمد خان ، عرفان یوسف شامی، محمد عقیل ندیم اور شاہ محمد جمال شامل ہیں ۔ فارن سروس کے 12 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے جن میں سید سجاد حیدر ، سجاد احمد ، جاوید احمد عمرانی، شکیل اضغر ، سید حیدر شاہ ، مدثر ٹیپو، عبید الرحمن ، محمد خالد جمالی ، سید علی اسد گیلانی ، سردار عدنان راشد ، احمد امجد علی اور عطاءالمنیم شاہد شامل ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس کے 31 افسروں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جن میں سید محمد جاوید ، نوید کامران بلوچ ، غلام قادر خان ، رضوان ملک ، عمران احمد ، اسد حیا الدین ، تاشفین خان ، مشتاق احمد شیخ ، محمد فہیم ، علی رضا بھٹہ ، افضل لطیف ، بابر حیات تارڈ ، محمد علی شہزادہ ، لیفٹیننٹ (ر) داﺅد احمد ، انعام اللہ خان داریجو، کیپٹن (ر) منیر اعظم ، محمد صالح احمد فاروقی ، سید توقیر حسین شاہ ، عصمت طاہرہ، اقبال محمد چوہان ، فرح حمید خان، سید احمد نواز ، بشریٰ امان ، حمیرا احمد ، سکندر قیوم ، شیر افغان خان ، ڈاکٹر جمال یوسف ، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ، ندیم ارشاد کیانی اور نوید علاﺅ الدین شامل ہیں ۔ ایڈ منسٹریٹو سروس کے 28 افسروں کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کی گئی ہے ۔ جن میں تحسیر جمال علیزئی ، اعزاز اسلم ڈار ، محمد حمیر کریم، سارہ احمد سعید، محمد مجتبیٰ پراچہ ، خالد شیردل ، علی سرفراز حسین ، وقاص علی محمود ، زاہد اختر زمان ، نبیل احمد اعوان ، احمد رضا سرور ، عاصم اقبال ، ندیم اسلم چوہدری ، محمد حسن اقبال ، شکیل قدیر خان، فہد حسن ربانی ، صائمہ سعید ، نبیل جاوید ، محمد شہر یار سلطان ، محمد ہارون الرفیق، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ، کیپٹن (ر) عثمان گل ، محمد زبیر اصغر قریشی ، علی بہادر قاضی ، فرح مسعود، خالد سلیم ، اکرم علی خواجہ اور ابرار احمد مرزا شامل ہیں ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چھ افران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں قائم مقام عہدے کی بنیاد پر تعینات کی گیا ہے جن میں سارہ اسلم ، نصیر خان کاشانی، کامران رحمان ، سعد سکندر خان ، انجینئر سرفرازدرانی اور محمود حسن شامل ہیں ۔ سیکرٹریٹ گروپ کے 11 افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جن میں اویس نعمان کنڈی، مبارک علی ، مکرم داد، وقار احمد ، محمد حفیظ ، محمد شکیل ملک ، نور زمان ، مسعود احمد مرزا ، عامر محمود حسین ، محمد ایوب چودھری اور سید انوار الحسن بخاری شامل ہیں ۔ سیکرٹریٹ گروپ کے 17 افسروں کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے جن میں اللہ یار ، سعد فضل عباسی ، حسن رضا سعید ، اعجاز احمد ، طارق محمود جاوید، شاہد احمد سندھو، نائلہ ظفر ، عدیل اکبر خان ، ندیم احمد ملک ، مرزا علی محسود ، محمد اکرم ، حسن محمود ، طاہر احسان ، ذوالفقار حسین اعوان ، ہدایت اللہ ، غلام محمد اور عثمان یعقوب خان شامل ہیں ۔ ان لینڈ سروس ریونیو سروس کے 13 افسروں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ۔ جب کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے 53 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کسٹمز سروس کے 6 افسروں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ‘20 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے 15 افسروں کو گریڈ 21 کو20 افسروں کو گریڈ19سے گریڈ 20میں ترقی دی گئی ہے۔ پوسٹل گروپ کے تین افسروں کو گریڈ 21 میں ‘ پوسٹل گروپ کے 6 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹوٹمنٹ گروپ کے ایک افسر مسعود اختر چوہدری کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جب کہ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹوٹمنٹ گروپ کے 2 افسروں بشریٰ عمران اور محمد حیات مہر کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ انفارمیشن گروپ کی ایک افسر زاہدہ پروین کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ انفارمیشن گروپ کے8 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ریلویز(کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے 2 افسروں محمد اشرف لانجر اور محمود حسن کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 جبکہ ریلویز(کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے ایک افسر شعیب عادل کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ اکانومسٹ گروپ کے دو افسروں مسعود الحسن اور جاوید ہمایوں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 جب کہ اکانومسٹ گروپ کے ایک افسر شاہد ندیم کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 4 افسروں کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 جب کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ 9 افسروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن میں پروفیسر آف پیتھالملوجی (پمز)کے ڈاکٹر انوار علی کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ جب کہ پروفیسر جنرل میڈیسن (پمز) کے ڈاکٹر رضوان عزیز قاضی کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ چیف نرسنگ سپریڈینٹ اینڈ پرنسپل کالج آف نرسنگ کی 2 افسروں غزالہ اقبال اور فرزانہ اسلام کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر پیڈیاٹرکس میڈیسن (پمز ) کے افسر جیا کرشن کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر آف انستھسیا کے افسر ڈاکٹر رانا عمران کو قائم مقام عہدے کی بنیاد پر گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر / پرنسپل (میل ) سابق ایف جی کالجز کے 3 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر (فی میل ) سابق ایف جی کالجز کی افسر خالدہ مخدوم کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر / پرنسپل ( میل ) ماڈل کالجز ایف ڈی ای کے 3 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر / پرنسپل (فی میل ) ماڈل کالجز ایف ڈی ای کے 2 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پرنسپل (فی میل ) سابق ایف جی سکولز کے 2 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کنسلٹنٹ سرجن (آرتھو) ایف جی پی سی کے ڈاکٹر محمد اختر خان کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالودود کو گریڈ 20 میں میڈیکل آفیسرز ایف جی پی سی تعینات کیا گیا ہے ۔ کنسلٹنٹ سرجن (گائنی ) ایف جی پی سی کی 2 افسران ڈاکٹر نائلہ اسرار اور خدیجہ خاتون کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کنسلٹنٹ فزیشن (میڈیسن) ایف جی پی سی کے افسر ڈاکٹر محمد احسن الحق کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ کنسلٹنٹ سرجن (جنرل سرجری ) ایف جی پی سی کے افسر ڈاکٹر فاروق ملک کو 20 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ۔ کنسلٹنٹ (پیتھالوجسٹ ) کے افسر ڈاکٹر سید امتیاز حسین کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن کے افسر مسز عشرت مسعود کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پروفیسر پیڈز سرجری (پمز ) کے ڈاکٹر ندیم اختر کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر وزیراعظم نے مختلف سروسز گروپوں کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دیں۔