لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی بقاءاور سلامتی کا ضامن ہے اس طویل المدتی پراجیکٹ پر بھارتی تحفظات کو چین بھی مسترد کر چکا ہے مگر اس کے باوجود ہندوستان مسلسل اس کے خلاف سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی طور پر اقتصادی راہداری کے اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل نہیں چاہتا ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان اسرائیل اور امریکہ کے خفیہ اداروں کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر ان کے لئے پاک سرزمین کو تنگ کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے ملک سے انتشار کو ختم کرنا ہوگا۔
پاکستان چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بقاءاور سلامتی کا ضامن ہے: میاں مقصود
Feb 26, 2017